پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

بھارتی کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ کرنےکا فیصلہ احمقانہ ہے، سنجے منجریکر

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(15 فروری 2026): سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ کرنےکا فیصلہ احمقانہ ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے ہینڈ شیک تنازع پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہاتھ نہ ملانے کی یہ روایت ایک فضول چیز ہے جو بھارت نے شروع کی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے جیسے ملک کے شایانِ شان نہیں ہے۔ یا تو کھیل کے جذبے کے ساتھ کھیلیں یا پھر بالکل نہ کھیلیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں آج ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارت کی ’نو ہینڈ شیک پالیسی‘ میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو ٹاس کے وقت یا میچ کے اختتام پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

گزشتہ روز آر پریماداسا اسٹیڈیم میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران جب سوریا کمار یادو سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ "24 گھنٹے انتظار کریں” ان سے دو بار یہ سوال پوچھا گیا لیکن ان کا جواب نہیں بدلا۔

واضح رہے کہ ہاتھ نہ ملانے کا یہ تنازع دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے دوران ’آپریشن سندور‘ کے بعد شروع ہوا تھا۔ سوریا کمار یادو نے اس وقت بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا اور تصدیق کی تھی کہ یہ فیصلہ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں