تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

کراچی کے سنجے راجہ نے علم پھیلانے کا بیڑا اٹھا لیا!

کراچی : مشہور قول ہے کہ علم جتنا خرچ کیا جائے وہ اتنا ہی بڑھتا ہے اور یہ وہ خزانہ ہے جسے چور یا ڈاکو لوٹ نہیں سکتا، دینی اور دنیاوی علوم کو عام کرنا بہترین عبادت ہے، اسی جذبے کے تحت علم کے فروغ کے لیے جو سوچ اور جذبہ کراچی کے نوجوان سنجے راجہ کا ہے اسے ہر تعلیم یافتہ نوجوان کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

کراچی کے رہائشی نوجوان سنجے راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ سندھ ریڈز کے نام سے ایک سال قبل ایک مہم شروع کی جس کا مقصد کتاب پڑھنے کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سنجے راجہ کو مدعو کیا گیا جنہوں نے اپنی کاوش اور منصوبے کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے سنجے راجہ نے بتایا کہ شروع میں جب کوئی خاص ردعمل نہ ملا تو میں نے اپنی ہی جیب سے کتابیں خرید کر لوگوں کو بھیجنا شروع کر دیں۔

سنجے راجہ نے بتایا کہ آہستہ آہستہ لوگوں نے بھی نہ صرف کتابیں بھیجنا شروع کیں بلکہ رقم کی صورت میں مدد کرنا شروع کردی ہے جس سے میں مزید کتابیں خرید کر مختلف شہروں کی لائبریریوں اور لوگوں کو بھیجتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اکثر کراچی کی کتابوں کے مشہور بازار اردو بازار یا فریئر ہال میں اتوار کو لگنے والے کتابوں کے میلے سے کتاب خریدنے کے بعد انہیں پیک کرکے پاکستان پوسٹ آفس کی معرفت سے لوگوں کو بھیجتا ہوں لوگ کتابوں کی درخواست ٹوئٹر کے انباکس میں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تکل دو ہزار سے زائد کتابیں بھیج چکا ہوں، میں زیادہ تر غیرنصابی کتابیں یعنی کورس کے علاوہ ادبی کتابیں بھیجتا ہوں تاکہ لوگوں کا ادب کی جانب رجحان میں اضافہ ہو اور سماج میں ترقی پسند سوچ بڑھے۔

Comments

- Advertisement -