تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سنجرانی کمال کو بچانے کے لیے متحرک، اچانک کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بچانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اچانک کوئٹہ پہنچے، جہاں وہ آئندہ دو روز قیام کر کے ناراض اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ ’کسی کےکہنے پر نہیں بلکہ خودکوئٹہ آیا ہوں،  امید ہے ناراض اراکین کو منانے میں کامیابی ملے گی اور وہ تحریک واپس لے لیں گے‘۔

انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر ہم انہیں منالیں گے‘۔ صادق سنجرانی نے واضح کیا کہ  ناراض اراکین کومنانے کا اختیارکسی سےنہیں لیا،میری اپنی پارٹی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ، اپوزیشن نے بڑا دعویٰ کردیا

دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا جس میں بتایا کہ چیئرمین سینیٹ سےبلوچستان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرزنےملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کے 16 اراکین نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیکریٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

چار نکات پر مبنی تحریک عدم اعتمادسیکرٹری اسمبلی کےآفس میں جمع کرائی گئی، جس میں اپوزیشن اراکین نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تین سالہ کارکردگی بدترین رہی، ایسی صورت میں انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے‘۔

اپوزیشن اراکین نے اپنے تحریک میں مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان کے موجودہ حالات ایسے ہیں کہ ہر شخص حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے، صوبےمیں بدامنی،کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ، اپوزیشن نے بڑا دعویٰ کردیا

اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیا کہ قرارداد کی مطلوبہ تعدادپوری ہے،7دن میں اس پر اجلاس بلایاجائےگا، ابھی مطلوبہ تعداد سامنےنہیں لائیں گے،قرارداد والے روز ہمارے سارے نمبر پورے ہوں گے۔

پوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کےخلاف عدم اعتماد کےلئے مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کیا، اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ جام کمال کی پالیسیوں سے ان کی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کے لوگ نالاں ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سے حکومتی و اتحادی ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں اتحادی جماعتوں کےارکان کاجام کمال کی حمایت کا اظہار کیا۔ ارکان نے گفتگو میں کہا کہ سیاست میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، دوستوں کومنا لیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔

اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ہم آپ پربھرپوراعتمادکرتےہیں اور آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -