The news is by your side.

Advertisement

فلم سنجو کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’سنجو‘ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا، سوشل میڈٰیا ویب سائٹ فیس بک اور یو ٹیوب پر سنجو کا ٹریلر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق فلم سنجو کے ٹریلر کو یو ٹیوب پر پوری دنیا میں 150 ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں گوگل پر سرچ کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم سنجو کا ٹریلر ٹاپ ٹرینڈ میں رہا اور مداح فلم کے ٹیژر کے حوالے سے گفتگو کرتے دکھائی دئیے۔

ٹریلر دیکھ کر ایک مداح نے رنبیر کپور کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور اس جنریشن کے ورسٹائل اداکار ہیں، ایک اور مداح نے کہا کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوگی۔

بالی ووڈ فلمی پنڈت ترن آدرش کا کہنا ہے کہ ایک آدمی کی زندگی کے اتنے سارے کردار قابل تعریف ہیں، راج کمار ہیرانی کی فلم سنجو کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔

بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ کا کہنا ہے کہ فلم سنجو کا ٹریلر شاندار ہے، راج کمار ہیرانی بالی ووڈ کے اچھے ہدایت کار ہیں تاہم رنبیر کپور نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے لیکن فلم میں وہ کہیں نظر نہیں آئے انہوں نے سنجے دت کے روپ ایسا اپنایا ہے وہ پہچان میں ہی نہیں آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

واضح رہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے چند روز قبل فلم سنجو کا ٹریلر جاری کیا تھا، ٹیزر میں رنبیر کپور جیل سے باہر نکلتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کی زندگی ایسی ہے کبھی اوپر تو کبھی نیچے، 22 سال کی عمر میں اتنا نشہ کیا کہ پھپھڑوں نے جواب دے دیا اور ڈاکٹر نے کہا اس کا چیپٹر بند ہوگیا ہے لیکن ہوا کیا نہیں نا، پھر ایسی باڈی بنائی کہ لوگ باکسر محمد علی سے موازنا کرنے لگے۔

فلم سنجو میں رنبیر کپور کے علاوہ دیگر کاسٹ میں پاریش راول، منیشا کوئرالا، سونم کپور، انوشکا شرما، دیا مرزا شامل ہیں جبکہ فلم رواں سال جون میں ریلیز ہوگی تاہم ٹیزر دیکھتے ہی مداحوں کو فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں