تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

پانچ عشروں سے غریب بچوں میں کھلونے تقسیم کرنے والا سانتا کلاز

واشنگٹن : امریکی فوج سے برسوں قبل ریٹائر ہونے والے جم اینس کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز بن کر گزشتہ 50 سال سے اپنے علاقے کے نادر اور غریب بچوں میں کھلونے تقسیم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سینفورڈ کے رہائشی 81 سالہ جم اینس گزشتہ 5 عشروں سے غریب اور نادر بچوں میں خوشیاں تقسیم کررہے ہیں جو سابق امریکی فوجی ہیں اور بڑھئی (کارپینٹر) کے کام پر مہارت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہر سال وہ لکڑی کے ٹکڑوں سے 300 کے لگ بھگ کھلونے خود تیار کرتے ہیں اور انہیں سالویشن آرمی کے مقامی رضا کاروں کو دے دیتے ہیں جو کرسمس کی رات کو خاموشی سے غریبوں کے دروازوں پر ان کھلونوں کے ڈبے رکھ دیتے ہیں۔

صبح کے وقت جب ان گھروں میں رہنے والے بیدار ہوتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کو ’سانتا کلاز‘ کے بھیجے ہوئے تحفے دیتے ہیں جس سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

جم اینس بچوں کے لیے کھلونے بنانے کی غرض سے پورا سال اپنے پڑوسیوں سے لکڑی کے فالتو ٹکڑے خریدتے رہتے ہیں، جن پر ان کے تقریباً 1000 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

جم اینس کا کہنا ہے کہ مجھے پیسے کی کوئی پروا نہیں بلکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ اِن (غریب) بچوں کو میرے بنائے ہوئے کھلونوں سے خوشی ملتی رہے۔

جم نے وضاحت دی کہ میرے والد کے پانچ بچے تھے اور وہ پورا سال سخت محنت کرنے کے باوجود بھی ہمارے لیے کرسمس پر کوئی تحفہ خرید نہیں پاتے تھے، اس لیے میں بخوبی جانتا ہوں کہ کرسمس پر ایک نامعلوم سانتا کلاز کی طرف سے ایک چھوٹا سا تحفہ ان چھوٹے بچوں کے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -