تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سانتا کلاز ہائی وولٹیج تاروں‌ میں‌ پھنس گیا، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سانتا کلاز کا روپ دھارنے والا شخص بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نے کرسمس کی آمد کے پیش نظر سانتا کلاز کے کپڑے زیب تن کیے اور بچوں میں ٹافیاں تقسیم کرنے کے لیے نکلا۔

سانتا کلاز نے فضا سے ٹافیاں تقسیم کرنے کا ارادہ کیا جس کے لیے اُس نے اپنا ذاتی ایئرکرافٹ استعمال کیا۔

سانتا کلاز نے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی اور پیرا شوٹ کی مدد سے ہوا میں اڑتے ہوئے بچوں کے لیے ٹافیاں پھینکیں کہ اسی دوران اُس کا پیرا شوٹ بجلی کے تاروں میں پھنس گیا۔

جب وہ بجلی کے تاروں میں پھنسا تو زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد محکمہ فائربریگیڈ کا عملہ کپتان کو بچانے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا جبکہ علاقے کی بجلی کو فوراً منقطع کردیا گیا۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے رضاکاروں نے کرین اور سیڑھی کی مدد سے تاروں میں پھنسے سانتا کلاز کو ریسکیو کیا اور پھر اُسے اسپتال منتقل کیا۔

خوش قسمتی سے سانتا کلاز کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں، ڈاکٹرز نے بھی اُس کی طبیعت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔

Comments

- Advertisement -