جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کولمبو کی پچ پر غیر معمولی گھاس، ثقلین مشتاق آئی سی سی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا میں وکٹ پر گھاس کی غیر معمولی مقدار دیکھ کر سابق اسٹار اسپنر ثقلین مشتاق نے آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان کے سابق اسٹار اسپنر ثقلین مشتاق نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سری لنکا میں آج تک ایسی وکٹ نہیں دیکھی جس پر اتنی گھاس چھوڑی گئی ہو۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اب ‘انڈین کرکٹ کونسل’ بن چکی ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سیریز اسپنرز کی بدولت جیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے وہ پاکستان کو اب کبھی ٹرننگ ٹریک نہیں دیں گے، ورلڈ کپ سمیت تمام بڑی پلاننگ پاکستان کے خلاف کی جاتی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا بھی پہلے میچ کی پچ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار سری لنکا میں وکٹ پر اتنی گھاس دیکھی ہے، اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے ٹیم میں تین پیسرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں