تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

”ویسٹ انڈیز کیخلاف تین صفر سے جیتنے کی کوشش کریں گے“

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز تین صفر سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز اہم ہے، کسی سیریز کو ہلکا نہیں لیتے، کھلاڑی پُر جوش اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بے چین ہیں۔

ثقلین مشتاق  نے کہا کہ جس کھلاڑی نے چاہا اس کو آرام کروایا گیا ہے، حسن علی اپنی کارکردگی سے خود کو میچ ونر کھلاڑی ثابت کر چکا ہے، حسن علی تھوڑا تھکاوٹ کا شکار تھے لیکن اب وہ فریش ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بطور ٹیم کپتان بابر اعظم کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے، ہم اپنی اسٹرینتھ کے مطابق حکمت عملی بنا رہے ہیں، سیریز تین صفرسے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں ماہ 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بالترتیب 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 5 فاسٹ بولرز کو بھی قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق، خوشدل شاہ، محمدحارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز ڈاہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -