پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ایف آئی اے نے نادرا سے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے والوں کے نام مانگ لئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی خاندانوں کاحصہ بن کر پاسپورٹ حاصل کرنیوالے غیر ملکیوں کی فہرست اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، ایف آئی اے نے نادرا سے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے والوں کے نام طلب کر لئے۔

سر عام ٹیم کی جعلی پاکستانیوں کا راز فاش کرنے کیلئے کی گئی محنت رنگ لے آئی ، باون غیر ملکیوں کے پاس غیر قانونی پاکستانی پاسپورٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جو انہوں نے بدعنوان نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے حاصل کیے۔

اے آر وائی نیوز پر سر عام ٹیم کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے نادرا سے جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے ذمہ داروں کے نام طلب کرلیے، ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کو پاکستانی ظاہر کرنے والے پاکستان خاندانوں کا ڈیٹا بھی طلب کیا ہے۔

نادرا کو جاری کئے گئے ایک مراسلہ میں ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ غیر ملکیوں کو جاری کئے گئے پاکستانی شناختی کارڈ فوری طور پر منسوخ کئے جائیں ۔ ساتھ ہی پاسپورٹ دفتر انتظامیہ سے بھی جعلی پاسپورٹ کی فوری منسوخی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جعلی پاکستانی پاسپورٹ بنوانے والے غیر ملکیوں کی اکثریت افغانیوں پر مشتمل ہے ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاسپورٹ جاری کرنے والے اہلکاروں کے نام بھی مانگے ہیں، جن کی گرفتاری کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں