پیر, جون 8, 2026
اشتہار

مجھ میں شادی کے بغیر خوش رہنے کی صلاحیت موجود ہے، سارہ علی خان

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ مجھ میں شادی کے بغیر خوش رہنے کی صلاحیت موجود ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور ذاتی تجربات اور محبت سے متعلق اپنی رائے ظاہر کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ اپنے تجربات اور اپنے آس پاس کی چیزوں کا نتیجہ ہوتے ہیں زیادہ سنجیدہ ہونے کا خطرہ مول لیتے ہوئے میں یہ کہوں گی کہ میں نے دیکھا ہے کہ شادیاں غلط بھی ہو سکتی ہیں اس لیے بہتر یہی ہے کہ صحیح انسان کا انتظار کیا جائے۔

سارہ علی خان کے یہ خیالات ان کے اپنے خاندانی پس منظر کی عکاسی کرتے ہیں، ان کے والدین، اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ نے 1991 میں شادی کی تھی جب سیف 21 سال کے اور امرتا 33 سال کی تھیں۔ دونوں کی عمروں میں 12 سال کا فرق تھا اور ان کے دو بچے، سارا اور ان کے بھائی ابراہیم علی خان ہیں۔

یہ پڑھیں: سارہ علی خان کے دیے گئے بسکٹ فقیر نے لینے سے انکار کردیا، ویڈیو وائرل

تاہم، 2004 میں ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی بعد میں سیف نے کرینہ کپور خان سے شادی کر لی جبکہ امرتا سنگھ نے دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سارہ علی خان نے کہا کہ ان تجربات نے مجھے سکھایا ہے کہ صرف نام کی خاطر کوئی پارٹنر ہونا ضروری نہیں ہے، اگر میری شادی نہ بھی ہو تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور جب کبھی ایسا (شادی) ہوگا، تو وہی صحیح وقت ہوگا۔ میرے خیال میں یہ سب سے اہم بات ہے۔ مجھ میں اکیلے [بغیر شادی کے] خوش رہنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ  میں یہ محسوس نہیں کرتی کہ مجھے مکمل ہونے کی ضرورت ہے اور نہ ہی میں خود کو مکمل کرنے کے لیے کسی کو ڈھونڈ رہی ہوں۔

کام کے محاذ پر سارہ علی خان حال ہی میں فلم ’پتی پتنی اور وہ 2‘ میں نظر آئی ہیں جس میں ایوشمان کھرانا، رکل پریت سنگھ اور وامیکا گبی نے بھی اداکاری کی ہے۔

یہ فلم جمعہ 15 مئی کو ریلیز ہوئی اور اسے ملے جلے تاثرات (ریویوز) ملے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں