پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سارہ علی خان اور سدھارتھ ملہوترا کے مداحوں کیلیے خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹارز سدھارتھ ملہوترا اور سارہ علی خان کے مداح مستقبل قریب میں دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔ وہ ویب سریرز ’پنچایت‘کے ڈائریکٹر دیپک مشرا کی فلم میں اداکاری کریں گے۔

اگرچہ پروجیکٹ کی معلومات کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم یہ مبینہ طور پر دیہی لوک کہانی کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ فلم کی پروڈکشن کا مرحلہ 2025 میں شروع ہوگا۔

- Advertisement -

چونکہ دونوں اسٹارز نے اس سے پہلے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا لہٰذا ان کو اسکرین شیئر کرتا دیکھنے کیلیے مداح بے تاب ہیں۔ فلمساز پروجیکٹ کو 2025 کے آخری 6 ماہ کے دوران فلور پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب خبریں ہیں کہ سیف علی خان کی فلم ’ریس 4‘ کیلیے فلمساز سدھارتھ ملہوترا سے رابطے میں ہیں۔ فلم پروڈیوسر رمیش تورانی کے پاس مصنفین کی ایک ٹیم ہے جو فلم کے بنیادی پلاٹ پر کام کر رہی ہے۔

اگر سارہ علی خان کی بات کریں تو وہ ان دنوں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ منالی میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ کو آخری بار ’اے وطن میرے وطن‘ میں دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں