جارجیا: امریکا میں ایک گارمنٹس کمپنی نے تمام ملازمین کو 10 ہزار ڈالر اور 2 فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں قائم انڈرویئر کی مشہور کمپنی اسپنکس کی مالکن سارا بلیکلی نے اپنے ملازمین کو 10 ہزار ڈالر اور دو فضائی ٹکٹس بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس کمپنی نے ایک دوسری کمپنی کے ساتھ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ڈیل کی خوشی میں اپنے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کیا ہے۔
جب سارا بلیکلی نے گزشتہ ہفتے اسپینکس میں اکثریتی حصص ملٹی نیشنل کمپنی بلیک اسٹون کو بیچے تو اس معاہدے نے ‘شیپ ویئر’ کمپنی کی قیمت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچا دی، اور اس معاہدے نے سارا کو ایک بار پھر ارب پتی بنا دیا۔ (ان کی مجموعی مالیت مبینہ طور پر 2020 میں 9 ہندسوں میں تھی۔)
انھوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے 20 سالوں سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کمپنی کب بیچیں گی؟ اور میں کہتی تھی کہ مجھے نہیں پتا، اور وہ دن آج کا دن ہے۔
ملازمین سے خطاب میں سارا نے کہا جب میں نے کمپنی بنائی تو سب نے میرا مذاق اڑایا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور آج ہماری کمپنی میں بڑی تعداد میں خواتین ورکرز کام کر رہی ہیں۔
$BX is excited to announce an agreement to invest in @SPANX and back its visionary founder Sara Blakely — helping accelerate SPANX’s next phase of growth and advancing Sara's mission to create innovative products for her customers. See more:
— Blackstone (@blackstone) October 20, 2021
خاتون مالک نے کہا بین الاقوامی کمپنی سے معاہدے کی خوشی میں تمام ملازمین کے لیے دو فضائی ٹکٹس کا اعلان کرتی ہوں اور پھر جب آپ لوگ ٹرپ پر جائیں گے تو آپ لوگوں کو اچھا کھانا اور رہنے کے لیے اچھا ہوٹل بھی چاہیے ہو گا تو اس کے لیے 10 ہزار ڈالر علیحدہ سے دیے جائیں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بیس سال قبل سارا بلیکلے سیلز گرل کے طور پر لوگوں کو فیکس مشینیں فروخت کیا کرتی تھیں، پھر انھوں نے گارمنٹس کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا اور 2012 میں وہ اپنی مدد آپ کے تحت دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون بن گئیں۔