ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

سارہ لورین نے ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ لورین نے ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

پاکستان سمیت بھارت میں فلمیں کرنے والی اداکارہ سارہ لورین نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ایوارڈ شوز میں جانے کی کوئی وجہ ہونی چاہیے یا تو آپ ایوارڈ وصول کررہے ہیں یا پھر آپ کے کام کو کوئی سراہا رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سال لکس اسٹائل ایوارڈ میں پرفارم کروں گی، سارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے والا ہے۔

سارہ لورین نے کہا کہ ہر چینلز کے اپنے پرسنل ایوارڈز ہیں اور لازمی سی بات ہے کہ وہ اپنے ڈراموں کو سب سے اوپر رکھیں گے، ہمارے پاس صرف لکس اسٹائل ایوارڈ ہی ہے جو پورے پاکستان کے کام کو دکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیورٹ ازم تو ہر جگہ رہتا ہے صرف پاکستان میں ہی ایسا نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ایک دو ایوارڈ ایسے ہوئے کہ میں سفر کررہی تھی تو میرے نام کا اعلان کردیتے لیکن نہیں جو اداکارہ وہاں موجود تھی اس کو ایوارڈ دے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کمال کردار نبھا جاؤں ایوارڈ خود بخود مل جائیں گے میں اس لیے پریشان نہیں ہوتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں