The news is by your side.

Advertisement

”لوگوں کو میرے اعتکاف میں بیٹھنے کا نہیں معلوم“

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس بارے میں نہیں معلوم کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں۔

ایک یوٹیوب چینل کو خصوصی انٹرویو کے دوران اداکارہ سارہ لورین نے بتایا کہ 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں، جب بھی مشکل میں ہوتی ہوں تو اللّہ سے رجوع کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے عیسائی سمجھتے ہیں لیکن انہیں اس بارے میں شاہد معلوم نہیں کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں، جب بھارت سے پاکستان واپس آئی تھی تو بہت پریشان تھی، پھر میں کچھ دن اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد زندگی بہتر ہوگئی۔

سارہ لورین نے انٹرویو مین بالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بھی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بالی وڈ میں کام کرنے کو ترجیح دی کیوں کہ وہ ایک بڑی اور اچھی طرح سے قائم کی  گئی انڈسٹری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بالی وڈ جا کر کام کیا تو اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ میرے پاس سب کچھ ہے لیکن وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، میں گزشتہ دو سے تین سال سے کام نہیں کر رہی کیوں کہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوں، بہت کم عرصے میں میں زندگی میں بہت کچھ ہوا۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”رابعہ زندہ رہے گی“ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ بعد میں انہوں نے پوجا بھٹ کی فلم ”کجرارے“ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ 2013 کی فلم ”مرڈر 3“ میں اپنے کردار سے شہرت پائی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں