The news is by your side.

سارا قتل کیس : مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد : عدالت نے سارا قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبرتک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں سارا قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشل سیشن جج شیخ سہیل نےدرخواست ضمانت پرسماعت کی۔

مرکزی ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ اپنےوکیل ارسل امجدہاشمی کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا، وکیل نے بتایا کہ 23ستمبرکودن12:37 پرملزم نے واٹس ایپ میسج کیا، شاہ نوازنےثمینہ شاہ کو کہا آپ سارا کی فیملی سےرخصتی پربات کریں، اس کے بعد ثمینہ شاہ سو گئیں ان کونہیں معلوم رات کو پھر کیا ہوا۔

ثمینہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ وقوعہ والےدن میں کچن میں تھی کمرے سے کچن دورہے، صبح9:12پرثمینہ شاہ کو کال آتی ہے تویہ وہاں پہنچتی ہیں ، جب ثمینہ شاہ وقوع پرپہنچی تولڑکی فوت ہو چکی تھی۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ہماراکردارصرف یہ تھاکہ ملزم کوکمرےمیں بیٹھاکرپولیس کو اطلاع دی اور پولیس نےوہاں آکرملزم کوگرفتارکر لیا۔

عدالت نے استفسار کیا آپ نےجوکالزکاپرنٹ ساتھ لگایااس میں تو کال بھی آئی ہوئی ہے؟ جس پر وکیل نے کہا جی بالکل صبح9:12 پرکال آئی تھی،12:37پرواٹس ایپ آیاتھا۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل راؤ عبد الرحیم لاہور میں ہیں،مدعی کا وکالت نامہ دینا ہے، تفتیشی افسر نے بھی کہا کہ کینیڈا سے سارا کی فیملی ابھی آئی ہے، آج پولیس کو بیان بھی دے گی۔

عدالت نے مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں3اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں