بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کرینہ کپور سے اپنا موازنہ میں نہیں مداح کرتے ہیں، سارہ عمیر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور سے اپنا موازنہ میں نہیں مداح کرتے ہیں۔

سارہ عمیر 2000 کے اوائل سے انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اور تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، اداکارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا۔

اب اداکارہ نے انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور مختلف ڈراموں میں دکھائی دیں گی۔

سارہ عمیر کی واپسی کے بعد سے مسلسل ان کا موازنہ کرینہ کپور سے کیا جا رہا ہے، انٹرنیٹ صارفین نے محسوس کیا کہ وہ بالکل بالی ووڈ اسٹار جیسی لگ رہی ہیں۔

یہ پڑھیں: لوگ کہتے ہیں میں کرینہ کپور جیسی دکھائی دیتی ہوں، سارہ عمیر

انہوں نے موازنہ کو مثبت انداز میں لیا اور اپنے گانوں کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ انہوں نے شیئر کیا کہ کرینہ سے موازنے کی وجہ سے انہیں کیا سامنا کرنا پڑا۔

سارہ عمیر نے کہا کہ وہ کرینہ کپور خان سے پیار کرتی ہیں اور یہ موازنہ کرنے والی وہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ انہوں نے یہ مہم شروع کی ہے لیکن یہ دراصل مداحوں نے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرینہ کے گانوں پر کچھ تفریحی ویڈیوز بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کا کرینہ سے موازنہ کیا گیا تو خواتین زیادہ تر تبصروں میں ان پر رشک کرتی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں