تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سارہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں‌ قدم رکھ دیا

کراچی: حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

سارہ خان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصدیق کی کہ وہ بھی اب ٹک ٹاک کا حصہ ہوگئیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی آئی ڈی بھی شیئر کی۔

دریں اثنا سارہ خان صرف انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتی تھیں مگر گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھا۔

انسٹاگرام پر سارہ خان کے فالوورز کی تعداد 57 لاکھ کے قریب ہے۔ اُن کی شیئر کردہ ویڈیوز اور تصاویر کو مداح پسند کرتے ہیں اور اُس پر مختلف تبصرے بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نکاح سے قبل سارہ خان اور فلک شبیر کے درمیان دلچسپ مکالمہ

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر  رواں سال جولائی میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جس کی دونوں نے تصدیق بھی کی۔

سارہ خان نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کئی ڈراموں میں جگہ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلنے لگے

یاد رہے کہ 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔ ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں