تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سارہ خان اور فلک شبیر کی ویڈیو کے چرچے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے شوہر فلک شبیر کو گھر میں سامان اٹھائے داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فلک شبیر کچن کا سامان اٹھائے گھر میں داخل ہورہے ہیں، فلک شبیر نے کچن کے سامان میں سارہ خان کے لیے لایا گیا لال گلاب بھی رکھا ہوا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ مسکراتے ہوئے فلک شبیر سے پوچھتی ہیں کہ ’سب سامان لے آئے‘ جس کے جواب میں فلک شبیر سارہ خان سے کہتے ہیں ’پھول لانا نہیں بھولا ہوں۔‘

سارہ خان اور فلک شبیر کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان کی اس سے قبل بھی ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں جس میں فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کو پھول دے رہے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس عالمی وبا کے دوران سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -