اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ہمارے 10 بچے ہی کیوں نہ ہوں جائے فلک شبیر کی پہلی ترجیح میں ہی ہوں۔
پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ سارہ خان نے شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
میزبان ندا یاسر نے مداح کی جانب سے کیا جانے والا سوال پوچھا کہ کیا عالیانہ اور رانیہ کی پیدائش کے بعد فلک شبیر کا پیار تقسیم ہوا ہے؟
جواب میں سارہ خان نے کہا کہ یہ سوال آپ عالیانہ سے پوچھیں کیونکہ وہ کل بھی رو رہی تھی کہ بابا نے رانیہ کو آئی لو یو کہا ہے کہ اور مجھ سے غصے میں بات کی ہے جبکہ ایسا نہیں تھا، مجھ سے پوچھیں تو ہمارے دس بچے ہی کیوں نہ ہوجائیں ان کی پہلی ترجیح میں ہی رہوں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے بچے اچھے لگتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ بہن بھائی زیادہ ہی ہونے چاہئیں۔ سارہ خان نے یہ بھی کہا کہ فلک شبیر تو میرے بارے میں ہی زیادہ سوچتے ہیں۔
یہ پڑھیں: فلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خان
پوسٹ مارٹم ڈپریشن کے سوال پر سارہ نے کہا کہ میں رانیہ کی پیدائش کے بعد اس سے مبتلا نہیں ہوئی لیکن عالیانہ کے وقت ایسا ہوا تھا کہ مجھے چھوٹی سی بات بھی بری لگ جاتی تھی تو اور رونا شروع کردیتی تھی، میں نے فلک سے کہا کہ ہم بچوں کے ساتھ تصویر لیتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آپ کھینچ لو بس اس پر میں رونا شروع ہوگئی تھی۔
سارہ خان نے کہا کہ ہر کسی کا جسم مختلف ہوتی ہے تو پوسٹ پارٹم ڈپریشن بھی مختلف ہوتا ہے۔


