پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

اگر سارہ اداکاری سے خوش ہیں تو‘ فلک شبیر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے شو میں شرکت کی جس میں فلک شبیر نے کہا کہ مجھے سارہ کے اداکاری کرنے اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سارہ اس کام سے خوش ہیں تو پھر ہم بھی خوش ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ ’جب ہماری شادی کی بات چل رہی تھیں تو انہیں سب سے زیادہ ڈر یہ تھا کہ ان کے کام کو روک نہ لیا جائے لیکن میں بھی اس طرز عمل سے گزرا ہوں۔

فلک شبیر نے بتایا کہ ’میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ جس انسان کو اللہ نے اتنی عزت دی ہے اور آپ اس کو کہیں کہ گھر بیٹھ جائیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سارہ کو کام کرنے سے روکنا ایسا ہی ہوگا کہ کسی ڈاکٹر کو کہا جائے کہ آپ ڈاکٹر بن گئے ہو اب گھر بیٹھ جاؤ۔‘

گلوکار نے بتایا کہ ’میں انہیں اعتماد دیا کہ آپ کا جو دل چاہے وہ کریں اگر آپ اس سے خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں اور ہر شوہر کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں