تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سارہ خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کا لباس پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لال گلاب اور دل کی ایموجیز بنائیں۔

اداکارہ کی تصاویر کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ بہت پیاری ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت خوبصورت تصویر ہے۔‘

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل پروگرام شان سحور میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ ’فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں ’گھر‘ تحفے میں دیا تھا اور کچھ دن قبل بھی مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’فلک نے کچھ عرصہ مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی گفٹ کی ہے۔‘

انہوں نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا اور ان کی عادت ہے جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو میرے لیے مہنگے تحائف ضرور لاتے ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

Comments

- Advertisement -