پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

معروف اداکارہ نے ننھی بیٹی کی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ننھی بیٹی عالیانہ فلک کی تصویر شیئر کردی۔

معروف گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جمعہ کے روز ننھی بیٹی عالیانہ فالک کی تصویر شیئر کی۔

سارہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ننھی پری کو جمعہ کے دن کی مناسبت سے اسکارف پہنایا ہوا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ننھی عالیانہ کی تصویر پر ان کی خالہ اور اداکارہ نور ظفر خان نے بھی لکھا کہ ’میری جان ہمیشہ میری دعاؤں میں رہتی ہے۔‘

واضح رہے کہ سارہ خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی بیٹی عالیہ فلک کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سارہ کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں فلک شبیر ننھی عالیانہ کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور اسے سلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ننھی پری کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں