تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سارہ خان نے فیملی کے ڈیجیٹل پورٹریٹ شیئر کردیے

اداکارہ سارہ خان نے فیملی کے خوبصورت ڈیجیٹل پورٹریٹ شیئر کردئیے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ ساتھ اپنے ڈیجیٹل پورٹریٹ شیئر کیے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

پورٹریٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر فلک شبیر اور سارہ خان کے شادی کے موقع پر لی گئی ہے۔

سارہ خان نے دوسری ڈیجیٹل پورٹریٹ تصویر بیٹی عالیانہ فلک کی شیئر کی جس میں وہ ننھی پری کو پیار کررہی ہیں۔
ایک تصویر میں گلوکار فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کے بالوں میں پھول لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے فیملی کے ساتھ ساتھ اپنے کام کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے بھی اداکاری کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دو ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے، اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -