تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’میری پوری دنیا‘ سارہ خان نے نئی ویڈیو شیئر کردی

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر اور نومولود بیٹی کی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ بیٹی عالیانہ فلک کی نئی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

سارہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پوری دنیا، ماشا اللہ۔‘

سارہ خان کی ویڈیو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ننھی پری کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں تین روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے، اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -