تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’ایسے شخص سے شادی کروں گی جو ’گھر داماد‘ رہ سکے‘

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی شادی سے متعلق کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کروں گی جو ہمارے ساتھ گھر آکر میری ماں کے ساتھ رہے کیونکہ میں اپنی ماں کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔

سارہ علی خان نے اپنی والدہ امرتا سنگھ سے متعلق کہا کہ میری والدہ بہت آزاد خیال ہیں اور میری روزمرہ زندگی کا انحصار ان پر ہی ہے اس لیے میں کبھی اپنے گھر سے نہیں بھاگوں گی۔

انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ میں چلبلی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس میں وہ اپنے دوست کے ساتھ کئی بار گھر سے بھاگ جاتی ہیں لیکن ہر بار پکڑی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ خان نے ’اپنی ناک‘ کاٹ دی

سارہ علی خان سے جب اس فلم کو سامنے رکھتے ہوئے حقیقی زندگی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کوئی بھی کام والدہ سے پوچھے بغیر نہیں کرتی۔

اداکارہ نے کہا کہ والدہ سے مشورہ کیے بغیر کپڑے بھی نہیں بدلتی اور کسی کو انٹرویو دینے سے پہلے بھی ان ہی سے پوچھتی ہوں، اس لیے میں ان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتی۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان، اکشے کمار اور اداکار دھنوش کی فلم ’اترنگی رے‘ رواں ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -