تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خبیر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے...

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

معروف اداکارہ سارہ خان نے شادی کا اعلان کردیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی اور شادی کی فائنل تاریخ کا اعلان جلد کرکے مداحوں کو سرپرائز دینا چاہیں گی۔

ڈرامہ سیریل ’تم میری ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی نہیں کررہی ہیں ان کی شادی والدین کی رضامندی سے ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ وہ آئٹم سانگ کے خلاف ہیں اور کسی فلم میں بھی اس طرح کے گانے پر پرفارم نہیں کریں گی، آئٹم سانگ کا ٹرینڈ ہمارے یہاں بالی ووڈ سے متاثر ہوکر لیا گیا ہے۔

سارہ خان نے آئٹم سانگ سے نفرت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارائیں ہیں اور ہمیں وہی کرنا چاہئے جو ہمیں اچھا لگتا ہے، دوسروں کو بھی ہمارے پیچھے چلنا چاہئے۔

View this post on Instagram

💜 Wearing @ak.galleria (splash)

A post shared by سارھ خان🌹 (@sarahkhanofficial) on

سارہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 8 سالہ کیریئر میں متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کیا، ان میں سب سے بہترین نعمان اعجاز، بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر صرف ایک اکاؤنٹ انسٹاگرام استعمال کرتی ہیں اور ان کا ٹویٹر یا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -