اشتہار

سارہ خان نے پہلی مرتبہ ’رانیہ‘ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے چھوٹی بیٹی ’رانیہ‘ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا ہے۔

پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ سارہ خان نے شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

تاہم اداکارہ نے پروگرام میں پہلی مرتبہ چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھایا ہے۔

پہلی تصویر میں رانیہ بابا فلک شبیر کی گود میں موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر گزشتہ روز کی ہے جس میں وہ مسکرا رہی ہیں اور آخر میں بڑی بہن عالیانہ کے ساتھ ہیں۔

سارہ خان نے بتایا کہ رانیہ اور عالیانہ ایک دوسرے سے بہت ملتی ہیں، رانیہ جب پیدا ہوئی تو میں نے فلک سے کہا تھا کہ یہ عالیانہ جیسی دکھائی دے رہی ہے۔

اداکارہ اگر میں عالیانہ کی بچپن کی تصویر نکال کر دکھاؤں تو وہ پہچان نہیں سکیں گے کہ یہ کون ہے؟

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب عالیانہ کی پیدائش ہوئی تو سب سے پہلے ندا یاسر مجھ سے ملنے آئی تھیں اور میرے لیے پنجیری ساتھ لے کر آئی تھیں۔

سارہ خان نے کہا کہ آپ (ندا یاسر) کے علاوہ ہم زیادہ کسی سے ملے بھی نہیں تھے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں