اداکارہ سارہ عمیر نے والدہ اور بھائی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی سپورٹ قرار دیا ہے۔
اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سارہ عمیر نے کہا کہ بطور سنگل مدر بچوں کی پرورش مشکل ہوتی ہے لیکن میں خود کو سنگل مدر نہیں سمجھتی کیونکہ میرے پاس بھائی اور والدہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو سپورٹ میری زندگی میں ایسی ہیں جن کی بدولت میں آپ کے سامنے نہیں بیٹھی ہوتی شاید کم بیک بھی نہیں کرسکتی تھی۔
سارہ عمیر نے کہا کہ میرے بھائی کو دونوں بچے مانی نہیں بلکہ ڈیڈی بولتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ بچے زیادہ بھائی کو دیکھتے ہیں تو انہیں ڈیڈی ہی پکارتے ہیں جبکہ میں ان کی مومی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تماشہ سیزن میں کھانا 45 منٹ میں سیکھ کر آئی ہوں اور بہت کچھ تماشہ میں جاکر حاصل ہوا ہے۔
سارہ عمیر نے مداحوں نے نام پیغام میں کہا کہ رشتے کو خراب نہیں کریں اور جن رشتوں کو آپ نے زندگی میں سوچا ہے کہ ان کے بغیر نہیں رہا جاسکتا تو ان کو کھونے کی کوشش نہ کریں۔
یہ پڑھیں: لوگ کہتے ہیں میں کرینہ کپور جیسی دکھائی دیتی ہوں، سارہ عمیر
خیال رہے کہ ریئلٹی شو ’تماشا گھر‘ سے نکلنے کے بعد ہی گزشتہ ماہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا تھا کہ چند ماہ قبل ہی ان کی طلاق ہوئی تھی اور طلاق ہونے کے بعد ہی وہ ریئلٹی شو میں گئی تھیں۔
اداکارہ نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے شادی ٹوٹنے کا واضح سبب نہیں بتایا تھا، تاہم کہا تھا کہ اب دونوں بچے ان کے ساتھ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


