اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

سرائے نورنگ بازار میں دھماکا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت (12 مئی 2026): خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے۔

ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے کیے گئے سرائے نورنگ دھماکے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، دہشت گردوں نے دھماکے کے لیے موٹر سائیکل پر دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں مصروف ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں