لاہور: یاتری ویزے پر پاکستان آکر شادی کرنے والی سربجیت کور کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سربجیت کور کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے، وکیل علی چنگیزی سندھو کا کہنا ہے کہ خاتون پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تھی۔
وکیل کا کہنا ہے کہ سربجیت کور کا ویزا نومبر 2025 میں ختم ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سربجیت کور سے متعلق حکام سے رپورٹ طلب کررکھی ہے، سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ نے وکیل علی چنگیزی کی وساطت سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربجیت کور کو واہگہ بارڈر پر پریڈ کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھی اور وہ ویزے کی میعاد 13 نومبر تک تھی لیکن وہ واپس بھارت نہیں گئیں۔
خاتون نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کی تھی اوراسلام قبول کرنے کے بعد سربجیت کور کا نام نور فاطمہ رکھا گیا تھا۔
سربجیت کور اور ناصر حسین کے درمیان 2016 میں سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔


