تازہ ترین

مسئلہ کشمیر کا پرامن سہ فریقی مذاکراتی حل ناگزیر ہے، سردار عتیق احمد خان

ریاض : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی مستقبل کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن سہ فریقی مذاکراتی حل ناگزیر ہے، سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اور کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں اسلامی رابطہ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم ممالک اپنے سفارتی اور اقتصادی اثر و رسوخ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے استعمال کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل کا بدترین قتل عام کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان عسکری حربوں میں ناکامی کے بعد کشمیری برادری کا تناسب بگاڑنا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کا بہترین روڈ میپ موجودہے۔

سعودی عرب نے ہر دور میں مسئلہ کشمیر پر مسلمہ بین الاقوامی موقف کی تائید و حمایت کی ہے۔ کشمیری آبادی کے مراکز میں ہندوستانی فوج کی کثیر تعداد میںموجودگی بذات خود جنگی جرائم کا ارتکاب ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کا کشمیر پر موقف انتہائی جاندار اور قابل تحسین ہے۔ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت کشیدگی نے سارے جنوبی ایشیاء کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مکہ المکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سپریم کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر کے تقریبا 40 سے زائد ممالک نےشرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کی۔

Comments

- Advertisement -