جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں اور این اے 16 خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پی میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے، ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا۔

سابق گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں،مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے، ن لیگ میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کمزور ٹیم ہے،معاشی بحران کا حل مشکل ہے ، ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

سردارمہتاب عباسی نے الیکشن میں ایبٹ آبادسے اپناالگ گروپ سامنےلانےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرآزاد امیدوار اتاریں گے ، ایبٹ آباد کی قومی اسمبلی کی  2اور صوبائی کی 4 نشستیں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں