گورنرخیبرپختونخواہ کا استعفیٰ منظوری کے لئے صدرِ مملکت کوارسال -
The news is by your side.

Advertisement

گورنرخیبرپختونخواہ کا استعفیٰ منظوری کے لئے صدرِ مملکت کوارسال

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب عباسی کااستعفیٰ منظوری کے لئے صدرِ مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب عباسی نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے گورنرخیبرپختونخواہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے گورنرکے عہدے کے لئے کئی ناموں پرغورکیا جارہا ہے اور جلد کسی نام کا اعلان کیا جائےگا۔

حکومت کے زیرِغورناموں میں پیرصابرشاہ، صلاح الدین ترمذی اورسینیٹر ظفراقبال جھگڑا شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں