The news is by your side.

Advertisement

بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے زیادہ مربوط رہے: الیکشن کمشنر

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور حتمی مرحلے کے اختتام پر چیف الیکشن کمشنر سرداررضا کا کہنا ہے کہ ماضی کی نسبت زیادہ مربوط اندازمیں انتخابات کاانعقاد ہوا۔

نیوزبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرسرداررضا نے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر تمام ملحقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

سردار رضا نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے تین مرحلوں میں پاک فوج کی 171 کمپنیوں نے اپنی خدمات انجام دیں، جبکہ رینجرزکے 15ہزاراہلکارتعینات کئے گئے اور چاروں صوبوں کی پولیس کے 4 لاکھ 40 ہزار سے زائدجوانوں نے سیکیورٹی کی خدمات انجام دیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ جس نے الیکشن کمیشن کے دست وبازو کا کردارادا کرتے ہوئے انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت بہتر طریقے سے انتخابات کا انعقاد ہوا اور عام انتخابات کی نسبت بلدیاتی انتخابات زیادہ مربوط اندازمیں انجام پذیرہوئے۔

سردار رضا نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں کل تین ارب اسی کروڑ رپے اخراجات پیش آئے اورآٹھ کروڑسے زائد افراد نے اپنا حق ِرائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے لئے ایک لاکھ 22 ہزار پریذائڈنگ افسران کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ کل چھ لاکھ 90 ہزار 624 افراد نے الیکشن ڈیوٹی انجام دی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں