(17 جولائی 2026): سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ اور پتھراؤ کر دیا۔
سردار تنویر الیاس کے ترجمان راجہ قمر الزمان نے بتایا کہ قافلے پر فائرنگ کے نیتجے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا سکیورٹی گارڈ محمد آصف دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے حال ہی میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) میں شمولیت اختیار کی ہے۔
راجہ قمر الزمان نے مزید بتایا کہ سردار تنویر الیاس الیکشن مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے راولاکوٹ جا رہے تھے، راستے میں استحکام پاکستان پارٹی کے قافلے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے حملہ کیا، راولاکوٹ کے قریب حملے میں گولیاں لگنے سے 2 سکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔
صدر آئی پی پی علیم خان نے سردار تنویر الیاس کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ کی شہادت پر افسوس ہے۔
علیم خان نے مزید کہا کہ تکلیف کی گھڑی میں شہید گارڈ اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
سردار تنویر الیاس کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا


