The news is by your side.

Advertisement

’’ایک وقت تھا جب ظفر بھائی مجھے کرکٹ کھیلنا سکھاتے تھے‘‘

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے صاحبزادے عبداللہ کے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے صارفین نے بہت پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد اپنے بیٹے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے عبداللہ کی بیٹنگ کرنے سمیت دیگر ویڈیوز شیئر کی ہیں جسے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔

اب کی بار ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے صاحبزادے میدان میں کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں اور اُن کو سکھانے والا کوئی اور شخص نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے استاد ہیں۔

سرفراز احمد نے ویڈیو ان الفاظ کے ساتھ شیئر کی کہ ’’ایک وہ وقت تھا جب ظفر بھائی مجھے کرکٹ سکھاتے تھے اور آج بھائی میرے بیٹے عبداللہ کو کرکٹ کھیلنا سکھا رہے ہیں، واقعی وقت بہت تیزی سے گزرتا ہے‘‘۔

سرفراز احمد کی شیئر کردہ ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کی اور عبداللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے اس سے قبل اپریل میں سرفراز احمد کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے صاحبزادے کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے، اس ویڈیو میں عبداللہ بیٹنگ اور کپتان وکٹ کپینگ کررہے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں