تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سرفراز احمد نے شعیب ملک اور مصباح الحق کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔

سرفراز احمد نے شعیب ملک اور مصباح الحق کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے لیے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بن گئے۔

سرفراز نے قومی ٹی 20 کپ میں ایک اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد سندھ کی ٹیم چھ میچوں میں سے چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

سرفراز احمد نے بطور کپتان 140 میچوں میں سے 86 میں کامیابی حاصل کی جس کی شرح 61.4 فیصد ہے۔

شعیب ملک نے مختلف فرنچائزز کی کپتانی کی اور 85 فتوحات سمیٹیں، یاد رہے کہ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے مسسلل 11 ٹی 20 سیریز جیتیں جو آج تک ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

Comments

- Advertisement -