پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

’سرفراز نے کیپنگ کے بجائے ’کوکنگ گلوز‘ تھام لیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کیپنگ کے بجائے کوکنگ گلوز تھام لیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے خوشبخت سرفراز نے شوہر کی ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان پاستہ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد پاستہ بنارہے ہیں اور انہوں نے ہاتھوں میں گلوز پہن رکھے ہیں۔

سرفراز احمد کی ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

شان مسعود کو شرارت سوجھی لکھا کہ ’بنایا بھابھی نے یہے اور سارا کریڈٹ خود لے رہے ہیں۔‘

شاداب خان نے ویڈیو پر لکھا کہ ’کیا بھابھی آتے ساتھ ہی کام پر لگادیا ہمارے کپتان کو۔‘

واضح رہے کہ سرفراز احمد اور ان کی اہلیہ خوشبخت سرفراز اکثر اوقات بیٹے عبداللہ کے ہمراہ بھی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں