تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری ہے، اچھا پرفارم کریں گے، سرفراز احمد

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری ہے، اچھا پرفارم کریں گے، ورلڈ کپ میں‌ سب ٹیمیں مضبوط ہیں کسی کو کمزور تصور نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان میں موجود ہے، لوگ آئیں اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، انشاء اللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی کو واپس پاکستان ہی لایا جائے گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا، کوشش کریں گے زیادہ کھلاڑی لے کر جائیں، ورلڈ کپ کے میچز سے پہلے پریکٹس میچز ہیں خامیاں دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن، سری لنکا نے گرین سگنل دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائے گی، 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا جس میں کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی، جلد کوچ اور سلیکٹرز سے اسکواڈ پر مشاورت ہوگی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلیںڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -