جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

شان مسعود انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ سرفراز احمد نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے شان مسعود کی انجری کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ فراہم کردی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ شروع کردی ہے، پہلے ٹیسٹ سے قبل ان کی دستیابی کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی تیاری مکمل ہے، انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی، انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

یہ پڑھیں: انجرڈ شان مسعود سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے، پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنا کر انگلینڈ کو دباؤ میں لانا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا پر کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے، ان سے سیریز میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اسپنرز بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر اسپنرز کو کھلانے کا فیصلہ کریں گے۔

اہم ترین

فرید قریشی
فرید قریشی
فرید احمد قریشی 2014 سے اے آر وائی نیوز کے برطانیہ میں مقیم نمائندے ہیں۔

مزید خبریں