پیر, اکتوبر 12, 2026
اشتہار

سرفراز احمد پاکستان چیمپئنز اسکواڈ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل متوقع اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں سرفراز احمد شامل نہیں۔

ٹیم کے مالک کامل خان کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں نمایاں تبدیلیاں کی گئیں کیونکہ 11ویں گھنٹے میں پاکستان کے سابق کپتان سرفراز کی جگہ کامران اکمل کو شامل کیا گیا ہے جب کہ مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو حیرت انگیز طور پر شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز نے رواں سال جنوری میں اعلان کیا تھا کہ سرفراز اس سال ڈبلیو سی ایل کے ایڈیشن میں نمائندگی کریں گے۔

پاکستان چیمپیئنز کے سوشل میڈیا نے سرفراز کے دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، جس میں اس کا کیپشن دیا گیا تھا: "کپتان، لیڈر، لیجنڈ! سرفراز احمد ڈبلیو سی ایل سیزن 2 کے لیے پاکستان چیمپئنز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔”

یہ پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز ٹیم میں اہم کھلاڑی کی شمولیت

لیجنڈری آل راؤنڈر محمد حفیظ اس سال کے ڈبلیو سی ایل میں پاکستان چیمپئنز کی قیادت کریں گے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان یونس خان کی جگہ لیں گے، جنہوں نے افتتاحی ایڈیشن میں انہیں فائنل تک پہنچایا تھا۔

ڈبلیو سی ایل 2025 کے لیے پاکستان چیمپئنز اسکواڈ: محمد حفیظ، شاہد آفریدی، شعیب ملک، کامران اکمل، شرجیل خان، فواد عالم، عماد وسیم، وہاب ریاض، سہیل تنویر، آصف علی، صہیب مقصود، عمر امین، رومان رئیس، سوہا خان اور عامر یامین۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں