پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہیں کارکردگی پر بات ہونی چاہیے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اب کارکردگی کے بجائے ہر چیز پر بات ہوتی ہے، کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں آپ کارکردگی پر بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم سے بات ہوئی ہے امید ہے ٹیم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں زبردست پرفارم کرے گی۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ کل سے اسلام آباد میں لگے گا۔
یہ پڑھیں: ہم دنیا سے مختلف کرکٹ کھیل رہے ہیں، عماد وسیم
واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف ہوم اور اوے سیریز مین شکست ہوئی تھی جس کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم پر تنقید کی گئی تھی۔
ٹیسٹ سیریز میں خراب کارکردگی پر کپتان شان مسعود بھی کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور قیادت کا تاج بابر اعظم کے سر سجا ہے۔
بابر اعظم بھی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔


