واٹر بوائے بننے پر سابق اوپنر رمیز حسن راجا نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ جانتا ہوں کہ ایک سابق کپتان کے لیے ٹیم میں واپسی کی راہ دیکھتے ہوئے بینچز پر بیٹھنا کتنا مشکل ہوتا ہے سرفراز احمد کو مشورہ ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں اور محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھیں۔
رمیز راجا نے کہا کہ 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ رہنے بہتر ہے کہ محدود اووز کی کرکٹ کھیلیں جس میں قابل احترام ماحول ملے جو کہ سابق کپتان کو ملنا بھی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ سرفراز کے لیے وائٹ بال کرکٹ زیادہ سود مند ہے اور وہ اس میں پرجوش بھی دکھائی دیتے ہیں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سرفراز کے لیے موزوں ہے اس لیے انہیں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔
رمیز راجا نے کہا کہ اس میں کوئی بری کا شرمندگی والی بات نہیں کہ آپ واٹر بوائے بن جائیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن بھی پانی کی بوتلیں لے کر آئے تھے مگر ہمارے کرکٹ کلچر میں اس عمل کو اچھا نہیں سمجھا اور خاص کر وہ سابق کپتان ہو۔