کراچی: سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جونیئر ٹیموں کی کوچنگ کرکے ہیڈ کوچ بنا ہوں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ توجہ صرف ٹیسٹ ٹیم پر ہے وائٹ بال کا کوچ کس کو بنانا ہے یہ پی سی بی کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹیموں کی کوچنگ کرکے ہیڈ کوچ بنا ہوں، سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے میرا کام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ میری کوچنگ میں ٹیم پرفارم کرے۔
یہ پڑھیں: بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
ان کا کہنا تھا سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا امتزاج اچھے نتائج فراہم کر سکتا ہے۔ ڈومیسٹک سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور قومی سلیکٹر ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر نظر رہی ہے، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اچھی فارم میں ہیں، بابر اعظم کا فارم میں آنا بھی اچھی بات ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سفر کا آغاز اچھے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


