قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ’چنکو‘ اور ’بنکو‘ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے ایسے میں قربانی کے لیے شہریوں کی جانب سے جانور لائے جارہے ہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی قربانی کے لیے جانور لے آئے۔
گزشتہ روز سرفراز احمد کی گھر کے باہر گائے ٹہلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
@SarfarazA_54 with his Sacrificial Animals ♥️
Panda and Chashma 🤩 Masha Allah#EidulAdha pic.twitter.com/orE2Eu49T9
— Being.Arsal (@ArsalBeing) July 3, 2022
اب سرفراز احمد نے بکرے کے بچوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انہیں فیڈر سے دودھ بھی پلا رہے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد نے لکھا کہ میرے ’چنکو‘ اور ’بنکو‘ بکرے، ویڈیو اور تصویر میں سرفراز کے بیٹے عبداللہ سرفراز بھی موجود ہیں۔
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) July 5, 2022
مداحوں کی جانب سے سرفراز احمد کی اس دلچسپ ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد عید کے موقع پر ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا میں ہوں گے۔