تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کا آرام، سرفراز کی تنہا پریکٹس

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیڈیم میں تنہا بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم نے ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی تاہم وکٹ کیپر بیٹر سابق کپتان سرفراز احمد نے آرام کے بجائے میچ کی بھرپور تیاری کے لیے پریکٹس کی۔

سرفراز احمد تنہا نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور اکیلے ہی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پریکٹس کی۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کا چار سال بعد حصہ بننے کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ انہوں نے کپتان بابر اعظم کے فلو میں مبتلا ہونے کے باعث میچ کے دوران کپتانی کے عارضی فرائض بھی انجام دیے تھے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔ دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ جو بھی ٹیم یہ ٹیسٹ میچ جیتے گی سیریز کی فتح کا تاج بھی اپنے سر پر سجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

دونوں ٹیمیں اپنی پلیئنگ الیوں کا اعلان وکٹ دیکھنے کے بعد میچ سے قبل کریں گی۔

Comments

- Advertisement -