The news is by your side.

Advertisement

پچاس ون ڈے میچز کی قیادت، سرفراز احمد دنیا کے دوسرے وکٹ‌ کیپر بن گئے

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ون ڈے انٹرنیشنل میں 50 میچوں کی قیادت کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ میں پچاسویں ون ڈے انٹرنیشنل کی قیادت کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

عالمی رینکنگ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سرفہرست ہیں جنہوں نے 200 میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔ مجموعی طور پر دھونی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم 100 میچوں میں فتح حاصل کرسکی جبکہ 74 میں اُسے شکست اور 5 میچ برابر جبکہ 11 بے نتیجہ بھی رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے سیریز پاکستان کے نام، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

اسی طرح اگر سرفراز احمد کے کیریئر کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیم نے اُن کی قیادت میں 50 میچز کھیلے جن میں سے 28 میں کامیابی اور 20 میں شکست جبکہ 2 میچز بے نتیجہ رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی جس کے بعد اب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں