بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

نگراں حکومت نے ویزا پالیسی سے متعلق اہم اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور ان کے اسٹاف کو فوری ویزے دیں گے، ویزا پالیسی کو مکمل بزنس فرینڈ بنا دیا ہے۔

نگراں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرار بگٹی نے بتایا کہ ویزا پالیسی سب سے اہم ہے جس کیلیے وزارت داخلہ نے محنت کی، بزنس مین کو اس کے اپنے ملک نے کہا کہ بزنس مین ہے تو ہم ویزا دے دیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بزنس میں سپورٹ کیلیے کوئی اسٹاف لانا چاہتا ہے تو ان کو بھی ویزا دیں گے، پاکستانی بزنس کمیونٹی کسی کو درخواست کرتی ہے تو اس کو بھی ویزا دیں گے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ان کی وجہ سے معیشت کو بہت نقصان ہو رہا تھا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھی اسمگلنگ ہو رہی تھی، آنے والے دنوں میں بھرپور کامیابیاں نظر آئیں گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف بھی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، لوگوں کو ان کے ممالک واپس بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی بڑا چیلنج نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس چیلنج کو فیس کیا ہے، اس کے خلاف جنگ میں ہم نے پہلے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، بندوق اور تشدد کے زور پر کسی کو اس کا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں