جیت کا عزم لیے سرفراز الیون نیلسن پہنچ گئی sarfaraz eleven
The news is by your side.

Advertisement

جیت کا عزم لیے سرفراز الیون نیلسن پہنچ گئی

نیلسن: سرفراز الیون جیت کا عزم لیے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے نیلسن پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ مہمان ٹیم سے 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی، کیویز کے خلاف پہلے میچ میں شاہینوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے کھیلنے کے لیے ویلنگٹن سے نیسلن پہنچ گئی، دوسرا ایک روزہ میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا، سرفراز الیون پریکٹس کل سے شروع کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق شاہین آج کا دن آرام کر کے گزاریں گے اور کل نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق دن 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کےخلاف پہلا ون ڈے61 رنزسےجیت لیا

واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کا کیچ ڈراپ ہونا سرفراز الیون کے لیے بھاری پڑ گیا تھا جس کے بعد کین ولیمسن نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پہلے ایک روزہ میچ میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کو ڈک ورس لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی تھی۔

سیریز کا دوسرا میچ 9 جنوری کو پاکستان وقت کے مطابق رات تین بجے کھیلا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں