تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’سرفراز احمد رضوان کا واحد بیک اپ آپشن قرار‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سرفراز احمد کو محمد رضوان کا واحد بیک اپ آپشن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر راشد لطیف نے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر رضوان کے بیک اپ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد وہ واحد کھلاڑی ہیں جو طویل فارمیٹ میں رضوان کے معیار کے برابر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بیک اپ وکٹ کیپر کی ضرورت ہے جو محمد رضوان کے برابر ہے اور اس وقت سرفراز احمد وہ واحد نام ہے جو ٹیسٹ میچ میں پانچ دن وکٹ کیپنگ کرسکتا ہے۔

راشد لطیف نے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث سے متعلق کہا کہ ان کی شمولیت سے سرفراز احمد کو پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آئندہ ماہ جولائی میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو کھلایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -